اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر اسکیم میں شہریوں کو مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہیں اسکیم کی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
ای سی سی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا گھر اسکیم میں شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت خوش آئند ہے، اور اگر یہی رفتار برقرار رہی تو زیادہ سے زیادہ افراد اپنے گھر کے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اسکیم میں مزید سہولتیں فراہم کی جائیں اور بینکوں کو درست درخواستوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنا چاہیے۔
ادھر وزیراعظم نے پاکستان ریلویز میں جامع اصلاحات کے اسٹریٹجک روڈ میپ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے فروغ دیا جائے۔