Gas Leakage Web ad 1

آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاآج سے آغاز

0

میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان ویمنز ٹیم اپنے ورلڈ کپ سفر کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی۔ اس کے بعد ٹیم 17 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف برمنگھم کے میدان میں مدمقابل ہوگی۔

قومی ویمنز ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ 20 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف ساؤتھ ہیمپٹن میں اور چوتھا میچ 23 جون کو آسٹریلیا کے خلاف لیڈز میں کھیلے گی۔ آخری گروپ میچ 27 جون کو نیدرلینڈ کے خلاف برسٹل میں ہوگا۔

غربت کا وار: پاکستانیوں نے گندم، دودھ اور گوشت کا استعمال کم کردیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاطمہ ثناء کی قیادت میں منیبہ علی، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، ارم جاوید، ایمان فاطمہ اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں نتالیہ پرویز، سائرہ جبین، طوبہ حسن، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ اور تسمیہ رباب بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ایونٹ کے میچز جیوسوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.