گلگت بلتستان کی 24 میں سے 20 نشستوں پر جیتنے والے امیدواروں کے سرکاری نتائج
گلگت بلتستان کی 24 میں سے 20 نشستوں پر جیتنے والے امیدواروں کے سرکاری نتائج آ گئے ہیں، پیپلز پارٹی 9، آزاد اُمیدوار 5، ن لیگ 5 اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔
ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق جی بی 1 گلگت ون سے پیپلز پارٹی کے امجد ایڈووکیٹ 10594 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 2 گلگت ٹو سے ن لیگ کے حافظ حفیظ الرحمان 13433 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 4 نگر وَن سے پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 7654 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 5 نگر 2 سے پیپلز پارٹی کے ذوالفقار مراد 2628 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
جی بی 6 ہنزہ سے آزاد امیدوار نیک نام کریم 6390 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 7 اسکردو ون سے پیپلز پارٹی کے توقیر مہدی شاہ 4320 ووٹ لے کر جیت گئے۔
جی بی 8 اسکردو ٹو سے ایم ڈبلیو ایم کے کاظم میثم 10658 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 9 اسکردو 3 سے پیپلز پارٹی کے فدا ناشاد 6268 ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔
جی بی 10 اسکردو 4 سے پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 6582 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 11 کھرمنگ سے پیپلز پارٹی کے اقبال حسین 5944 ووٹ لے کر فتح یاب ہوئے۔
جی بی 12 شگر سے پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 12944 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی اے 14 استور 2 سے مسلم لیگ ن کے رانا محمد فاروق 7058 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 15 دیامر ون سے آزاد امیدوار محمد دل پذیر 5680 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 16 دیامر ٹو سے آزاد امیدوار سید امام مالک 6320 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 17 دیامر تھری سے پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 7722 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 18 دیامر فور سے ن لیگ کے کفایت الرحمان 5521 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 19 غذر ون سے پی پی امیدوار سید جلال شاہ 9303 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 20 غذر ٹو سے ن لیگ کے عبدالجہان 6917 ووٹ لے کر جیت گئے۔
جی بی 21 غذر تھری سے آزاد امیدوار امان علی عامر 9938 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 22 گانچھے سے ن لیگ کے ابراہیم ثنائی 10136 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جی بی 23 گانچھے ٹو سے آزاد امیدوار انور علی 12117 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔