وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر کو تیزاب حملے سے بچاتے ہوئے جھلسنے والے سنڈیمن اسپتال کے ملازم عبدالرزاق ترکئی کو فون کر کے ان کی بہادری پر سراہا۔
میر سرفراز بگٹی نے تیزاب سےجھلسنے والے سنڈیمن اسپتال کے ملازم عبدالرزاق ترکئی سے فون پربات چیت کی، دوران گفتگو عبدالرزاق نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پورا واقعہ سنایا۔وزیراعلیٰ نے عبدالرزاق ترکئی کو جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ آپ کی بہادری اور جذبے پر فخر ہے، علاج کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرےگی۔
واضح رہے عبدالرزاق ترکئی لیڈی ڈاکٹر ماہنور کو بچاتےہوئےجھلس گئے تھے۔