Gas Leakage Web ad 1

ایک لیٹر پیٹرول پر 142.41 روپے کی لیوی اور مختلف مارجنز وصولی

0

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام پر لیوی اور مختلف مارجنز کا بھاری بوجھ برقرار ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 235 روپے 37 پیسے بنتی ہے، جب کہ صارفین کے لیے پیٹرول کی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 142 روپے 41 پیسے کی لیوی اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ صارفین کو مکمل ریلیف منتقل نہیں ہو سکا۔

پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 116 روپے 08 پیسے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں، جب کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر عائد ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.