پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 3 اور 4 جون کو کی۔ آپریشن کے دوران جھڑپ میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کی متعدد سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔