Gas Leakage Web ad 1

وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن وامان اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

0

لاہور: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

40 کھرب سے زائد کا قومی ترقیاتی بجٹ، 4 فیصد شرح نمو اور 8.2 فیصد مہنگائی کا ہدف تجویز

وزیر داخلہ نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامع سکیورٹی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے وزارت داخلہ اور سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت جمہوری عمل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.