مس فرانس نے 73 سالوں بعد مس یونیورس 2026 کے مقابلے میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مس یونیورس 2026 کیلئے ابھی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم اس سے قبل ہی مس فرانس کی کمپنی کی جانب سے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس نے مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، فرانس اس مقابلے میں 1952 سے حصہ لے رہا ہے تاہم اب 7 دہائیوں بعد اس مقابلے سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔
اسی حوالے سے مس فرانس کی کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آئندہ ایڈیشن کے لیے کیا گیا ہے، مس فرانس کی تنظیم مقابلے کی مستقبل کی پیشرفت پر دھیان دیتی ہے اور مستقبل قریب میں دوبارہ شرکت کرنے کے قابل ہونے کی امید رکھتی ہے۔
دوسری جانب مس یونیورس انتظامیہ کی جانب سے بھی مقابلہ حسن میں فرانس کی نمائندگی نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔