Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے 2 دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا عمل دوبارہ شروع کر دیا

0

پاکستان نے تقریباً دو دہائیوں کے بعد سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تیل و گیس کی تلاش کے لیے کمپنیوں کے ساتھ پروڈکشن شیئرنگ معاہدوں اور ایکسپلوریشن لائسنسز کے اجرا کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

پاک چین برادرانہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اس پیش رفت کے بعد پاکستان نے قریب 20 سال بعد آف شور علاقوں میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ اگر منصوبہ ڈرلنگ کے مرحلے تک پہنچتا ہے تو مجموعی سرمایہ کاری تقریباً ایک ارب ڈالر تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو تیل و گیس کی تلاش کے لیے انڈس اور مکران آف شور بیسنز میں مختلف بلاکس الاٹ کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آف شور بڈ راؤنڈ 2025 کے تحت 54 ہزار 600 مربع کلومیٹر رقبے پر مشتمل 23 بلاکس کی منظوری دی گئی ہے۔ ماری انرجیز کو 18 جبکہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو 8 ایکسپلوریشن بلاکس الاٹ کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش سے متعلق معاہدوں پر دستخط حکومت کی توانائی پالیسی میں ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.