ڈپٹی کمشنر ایکسائز سرکل بھمبر علی اصغر بخاری نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لیتے ہوئے سات ٹول اور ایکسائز پوسٹوں پر تعینات عملے کے 10 اہلکاروں کو فوری طور پر تبدیل کر دیا۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار ہوگئے
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے سگریٹ فیکٹریوں کے دورے بھی کیے اور ٹیکس ریونیو میں اضافے کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ غیر قانونی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے متعلقہ عملے اور فیکٹری مالکان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ریونیو کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ادارے میں شفافیت اور ریونیو میں بہتری اولین ترجیح ہے اور کسی بھی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔