Gas Leakage Web ad 1

رشتے میں جلدی کرنے کے بجائے صبر اور صحیح شخص سے شادی کرنا بہتر ہے: سارہ علی خان

0

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کے لیے کوئی جلدی نہیں ہے اور ان کے مطابق صحیح شخص کا انتظار کرنا بہتر ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان ان دنوں اپنی نئی فلم ‘پتی پتنی اور وہ دو’ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس کے لیے وہ مختلف پروگرامز میں شرکت کر رہی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے شادی، تعلقات اور صحیح لائف پارٹنر کی تلاش کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے ذاتی تجربات اور اپنے اردگرد کے رشتوں کا مشاہدہ کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی شادی سے متعلق ایک مخصوص سوچ بنی ہے۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار ہوگئے

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادیاں ہمیشہ اس طرح نہیں ہوتیں جس طرح لوگ توقع کرتے ہیں، لوگ اکثر زندگی میں جو کچھ دیکھتے ہیں اس سے متاثر ہوتے ہیں اور انہوں نے بھی اپنے آس پاس کے تجربات سے سیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دباؤ یا توقعات کی وجہ سے رشتے میں جلدی کرنے کے بجائے صبر کے ساتھ انتظار کرنا اور صحیح شخص سے شادی کرنا بہتر ہے۔

موجودہ ترجیحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ان کی توجہ اپنے کیریئر پر ہے، اور وہ سنجیدہ رشتے سے پہلے خودمختار ہونا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صحیح شخص ان کی زندگی میں قدرتی طور پر آتا ہے تو چیزیں اپنے وقت پر خود درست ہو جائیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.