Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کردی گئی

0

کوئٹہ: بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ ریلوے کے مطابق بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس دو روز کی معطلی کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر 18 اور 19 مئی کو ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔

مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی غیر دانشمندانہ ہو گی، چینی صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو دو روز کے لیے منسوخ کیا گیا تھا جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی دو روز تک جیکب آباد تک محدود رکھا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز اندرون ملک ٹرین سروس کی بحالی کے بعد جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔

پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی بدھ کی سہ پہر کوئٹہ پہنچے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.