Gas Leakage Web ad 1

پولیس نے اپنے ہی کانسٹیبل کے ذریعے پنکی کو کیسے پکڑا؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

0

منشیات فروشی کے مقدمات میں ملوث انمول عرف پنکی کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے کانسٹیبل کی بڑی سزائیں معاف کر دی گئیں جبکہ اس کی بحالی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق مذکورہ کانسٹیبل کافی عرصے تک انمول عرف پنکی کا مبینہ سہولت کار رہا اور اس پر بھاری رقوم وصول کرنے کے الزامات بھی عائد تھے۔ خفیہ رپورٹس موصول ہونے کے بعد افسران کی جانب سے اہلکار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

لاہور میں زہریلے مرکری والی کاسمیٹکس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، غیر محفوظ مصنوعات ضبط

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی سے رابطوں کے الزام میں سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جب متعلقہ اہلکار نے ایک اعلیٰ پولیس افسر کے سامنے پیش ہو کر معافی کی درخواست کی تو اسے انمول عرف پنکی کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا۔ اس کے بدلے میں اہلکار کو تمام سزائیں معاف کرنے کی پیشکش کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اہلکار نے ایک ہفتے کے اندر یہ ٹاسک مکمل کر لیا اور انمول عرف پنکی کی گرفتاری اسی اہلکار کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق اب متعلقہ اہلکار کی بحالی کے ساتھ ساتھ اس کی تمام بڑی سزائیں معاف کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.