واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے کا خطرہ، صارفین کو خبردار کردیا
پی ٹی اے کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کی ڈیجیٹل شناخت آپ کی ذمہ داری ہے، اس لیے صارفین اپنے واٹس ایپ سے منسلک غیر فعال یا غیر رجسٹرڈ سمز کی بروقت تصدیق یقینی بنائیں۔
اتھارٹی کے مطابق اپنے اکاؤنٹس، چیٹس، رابطوں اور ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ واٹس ایپ نمبر کسی فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک ہو۔
پاکستان کی ترقی بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے روکی نہیں جا سکتی: فیلڈ مارشل
پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اگر ضرورت ہو تو بائیو میٹرک تصدیق اور سم کی توثیق کے لیے قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر موجودہ سم غیر فعال ہو چکی ہے تو فوری طور پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی تصدیق شدہ اور فعال سم پر منتقل کیا جائے۔
پی ٹی اے نے صارفین کو متنبہ کیا کہ غیر متوقع لاگ آؤٹ کا انتظار نہ کریں کیونکہ موبائل نمبر ہی صارف کی ڈیجیٹل شناخت بھی ہے۔