Gas Leakage Web ad 1

پی آئی اے اور دیگر نجی ائیر لائنز کو گزشتہ 3 سا ل کے دوران حاصل ہونے والے نفع و نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

0

قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران پی آئی اے اور دیگر نجی ایئر لائنز کو گزشتہ تین سال کے دوران حاصل ہونے والے نفع و نقصان کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت دفاع کے مطابق پی آئی اے کو سال 2024 میں 2 کروڑ 62 لاکھ 3 ہزار روپے سے زائد کا منافع حاصل ہوا۔

وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا صوبائی حقوق کے لیے پہلی بار ایک پیج پر آگئے

وزارت دفاع نے بتایا کہ پی آئی اے کو سال 2022-23 کے دوران 19 کروڑ 25 لاکھ 9 ہزار روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

نجی ایئر لائن ایئر بلیو کے حوالے سے وزارت دفاع نے بتایا کہ اسے سال 2024-25 کے دوران 52 لاکھ 79 ہزار روپے سے زائد کا منافع ہوا، جبکہ سال 2023 میں اسے 54 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

ایئر سیال کے بارے میں بتایا گیا کہ اسے سال 2024-25 کے دوران 53 لاکھ 75 ہزار روپے کا خالص منافع ہوا۔

فلائی جناح کے حوالے سے وزارت دفاع نے ایوان کو آگاہ کیا کہ اسے دو سال 2024-25 میں 60 لاکھ 64 ہزار روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔

وزارت دفاع کے مطابق نجی ایئر لائن سیرین نے سال 2023-24 کے دوران 60 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کا خالص منافع کمایا۔

وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ سیرین ایئر 2025 سے تا حال غیر فعال ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.