معروف وی لاگر کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے سوشل میڈیا پر بطور انفلوئنسر مختصر عرصے میں نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
ایمان فاطمہ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر یہ خبر سنائی اور بتایا کہ انہوں نے 1 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
رجب بٹ سے علیحدگی کے بعد ایمان فاطمہ نے سوشل میڈیا پر زیادہ توجہ دی اور انہوں نے حال ہی میں ایک کمرشل بھی شوٹ کیا تھا۔
امریکہ ایران مذاکرات: محسن نقوی تیسرے روز بھی ایران میں موجود، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
ایمان فاطمہ کے دس لاکھ فالوورز ہونے پر انہیں صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے جبکہ وہ خود اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش نظر آ رہی ہیں۔
بیشتر صارفین نے ایمان فاطمہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کو سراہا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مختصر عرصے میں اپنی منفرد ویڈیوز اور مسلسل سرگرمی کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔
دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تنقیدی تبصرے بھی کیے اور دعویٰ کیا کہ ایمان فاطمہ کے فالوورز میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ ان کا نام جڑنا ہے۔
بعض صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا تنازعات اور مشہور شخصیات کے ساتھ وابستگی اکثر فالوورز میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔
تاہم کئی صارفین نے ان تنقیدی تبصروں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر کریئیٹر اپنی محنت اور کانٹینٹ کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرتا ہے اور کسی کی کامیابی کو صرف ایک شخصیت سے منسوب کرنا درست نہیں ہے۔
Emaan Fatima Reflects On Tough Times As She Reaches 1 M Followers
ایمان فاطمہ کی جانب سے تاحال ان تبصروں پر کوئی باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ان کے مداح سوشل میڈیا پر انہیں مسلسل مبارکباد دے رہے ہیں۔