Gas Leakage Web ad 1

دکانوں کے اوقات کار پر پابندی ختم، وزیراعظم کا بڑا ریلیف پیکج

0

کاروباری طبقے کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے حکومت نے دکانوں اور مارکیٹس کے اوقاتِ کار سے متعلق پابندیوں میں عارضی نرمی کر دی ہے، جس سے تاجروں اور صارفین دونوں کیلئے ریلیف کی توقع کی جا رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے تمام دکانوں، بازاروں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو 31 مئی تک اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ بیکریاں، تندور، ریسٹورنٹس اور کریانہ اسٹورز کو بھی اس رعایت میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ 6 اپریل کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کا پاکستان سے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ

پرو ہاکی لیگ کے سلسلے میں قومی ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کل سے شروع ہوں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن کو ضلعی انتظامیہ نے جعلی قرار دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق شہر میں کاروباری اوقات کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور کفایت شعاری مہم کے تحت موجودہ شیڈول ہی برقرار رکھا جائے گا۔

ادھر شہباز شریف نے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو رواں مالی سال کے ترقیاتی اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خطے کی صورتحال کے باعث پیٹرول پر سبسڈی فراہم کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی گئی، جس کے بعد وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم کم ہو کر 837 ارب روپے رہ گیا ہے، جبکہ اس سے قبل اس کا حجم ایک ہزار 10 ارب روپے تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.