ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ نے ایوان وزیر اعلیٰ میں چار گھنٹے سے زائد وقت گزارا جہاں نواز شریف کی زیر صدارت لاہور کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اماراتی نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ خطرناک، جوہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنایا جائے: دفتر خارجہ
اجلاس کے دوران انہیں مرحلہ وار جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ نواز شریف نے تمام پراجیکٹس پر جاری ترقیاتی کاموں اور ان کی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
اجلاس میں نیلا گنبد، داتا دربار کمپلیکس، سرکلر روڈ، اندرون لاہور، موچی دروازہ اور دیگر تاریخی مقامات کی بحالی سے متعلق منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
دوسری جانب اجلاس میں ایل ڈی اے، ٹیپا، ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وفود کے علاوہ مختلف پراجیکٹس کے ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی، جبکہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نے اس موقع پر مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔