Gas Leakage Web ad 1

یاسر نواز سے شروع میں ڈر لگتا تھا: ندا یاسر کا انکشاف

0

پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کے بارے میں دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے آغاز میں وہ ان سے خوفزدہ رہتی تھیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک انٹرویو میں ندا یاسر نے بتایا کہ جب یاسر نواز نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو وہ زیادہ پُرجوش نہیں تھیں، کیونکہ یاسر ان سے 7 سال بڑے تھے اور اس وقت ان کی داڑھی اور شخصیت کی وجہ سے وہ انہیں عمر میں کافی بڑے محسوس ہوتے تھے۔

ندا یاسر نے کہا کہ شروع میں وہ یاسر نواز سے ڈرتی تھیں اور ان کی شخصیت انہیں کافی سخت لگتی تھی۔

اداکارہ و میزبان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والدین کے درمیان ایک متوازن اور برابری پر مبنی رشتہ تھا، اور ان کی والدہ کو کبھی کسی کام کے لیے والد سے اجازت لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی، تاہم ان کی اپنی شادی اس سے مختلف رہی۔

ندا یاسر کے مطابق انہیں اکثر ہر معاملے میں یاسر نواز سے اجازت لینا پڑتی تھی، اور ان کے خیال میں شاید یہ طرزِ عمل یاسر نواز نے اپنے گھر کے ماحول سے سیکھا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.