علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب
پشاور(نیوزڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے امیدوار علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ہوا۔
وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے علی امین گنڈاپور اورجبکہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ڈاکٹر عباداللہ خان جو امیر مقام کے چھوٹے بھائی ہیں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
علی امین گنڈاپور نے 90ووٹ پڑے جبکہ ڈاکٹر عباد کو 16ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی جس میں کل 106 ووٹ پڑے۔ سنی اتحاد کونسل سے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ لے کر سپیکر اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے مخالف امیدوار احسان اللہ نے 17 ووٹ حاصل کیے۔
ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے خاتون رکن ثریا بی بی نے 87 ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار ارباب وسیم نے 17 ووٹ لیے تھے۔