Gas Leakage Web ad 1

کراچی: سول اسپتال کی ایمرجنسی میں 100 بستروں تک توسیع

0

ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے شعبہ حادثات میں 100 بستروں تک توسیع کردی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس سے قبل ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لیے 40 بستر مختص تھے، جبکہ نئی ایمرجنسی میں مریضوں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت تمام میڈیکل سروسز فراہم کی جائیں گی۔

بلدیاتی الیکشن میں شکست، برطانوی وزیراعظم پر استعفے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا

جدید تقاضوں کے مطابق اس توسیعی منصوبے کو سول اسپتال انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا ہے، جبکہ نئی ایمرجنسی کا افتتاح وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو آج بروز بدھ 13 مئی کو کریں گی۔

نئی قائم کی گئی ایمرجنسی مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہے جس میں آئی سی یو یونٹ، وینٹی لیٹرز، سینٹرل آلائش آکسیجن سسٹم اور مانیٹرز بھی نصب کیے گئے ہیں۔ شعبہ ایمرجنسی میں ڈینگی سمیت دیگر انفیکشن سے متاثرہ مریضوں کے لیے علیحدہ بستر بھی مختص کیے گئے ہیں۔

اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق سول اسپتال کے شعبہ حادثات میں یومیہ 1700 سے 1800 مریض رپورٹ ہوتے ہیں، جنہیں مختلف طبی مسائل کا سامنا ہوتا ہے، جس کے بعد مریضوں کو علاج کے لیے مختلف یونٹس میں منتقل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی ایمرجنسی میں ایکسرے سمیت تمام سہولیات ون ونڈو آپریشن کے تحت فراہم کی جائیں گی، جبکہ ہیٹ اسٹروک اور فالج کے مریضوں کو بھی بروقت طبی امداد دی جا سکے گی۔

ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق 100 بستروں پر مشتمل اس ایمرجنسی میں بیک وقت 100 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.