دنیا کا وہ شہر جہاں سورج 84 دن بعد غروب ہوگا
امریکی ریاست Alaska کے انتہائی شمال میں واقع شہر Utqiagvik، جسے پہلے بیرو کہا جاتا تھا، ایک بار پھر اپنے منفرد قدرتی مظہر کے باعث توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
اس شہر میں 10 مئی کو آخری بار سورج غروب ہوا۔ مقامی وقت کے مطابق سورج رات 1 بج کر 48 منٹ پر غروب ہوا اور صرف 69 منٹ بعد، یعنی 2 بج کر 57 منٹ پر دوبارہ طلوع ہوگیا۔
انسدادِ زنا بالجبر تفتیش و سماعت مقدمہ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں منظور
اب یہاں سورج مسلسل 84 دن تک غروب نہیں ہوگا اور اگلی بار 2 اگست کو سورج ڈوبے گا۔
آرکٹک سرکل میں واقع اس شہر میں ہر سال “مڈ نائٹ سن” کا منفرد قدرتی مظہر دیکھا جاتا ہے، جس کے دوران مئی سے اگست تک سورج مسلسل آسمان پر موجود رہتا ہے اور رات کی تاریکی نہیں ہوتی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی علاقہ سردیوں میں اس کے بالکل برعکس صورتحال کا سامنا بھی کرتا ہے، جسے “قطبی رات” کہا جاتا ہے۔
عموماً 18 نومبر کو سورج غروب ہونے کے بعد جنوری کے تیسرے عشرے تک دوبارہ طلوع نہیں ہوتا، اور وہاں کے رہائشی تقریباً 64 دن تک سورج کی روشنی سے محروم رہتے ہیں۔