Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں تیل وگیس کے کتنے سال کے ذخائر موجود ہیں؟

0

اسلام آباد: پاکستان میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی مقامی سطح پر تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں پیداوار 32 ہزار بیرل یومیہ سے بڑھ کر 41 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات لک نے انکشاف کیا کہ کمپنی ملک میں تیل کی پیداوار کو 43 ہزار بیرل یومیہ سے بھی زائد سطح تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دیکر روس جنگ کیلئے پاکستانی نوجوانوں کی مبینہ بھرتی کا انکشاف

احمد حیات لک کے مطابق مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی سے قبل او جی ڈی سی ایل کی مجموعی یومیہ پیداوار تقریباً 32 ہزار 500 بیرل تھی، تاہم ملک میں تیل اور گیس کی اضافی پیداوار کیلئے جاری اقدامات کے نتیجے میں پیداوار بڑھ کر 41 ہزار بیرل یومیہ تک جا پہنچی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کے پاس اس وقت ملک میں 17 برس تک کیلئے تیل اور گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں، جبکہ مالی سال 2022-23 میں یہ ذخائر تقریباً 12 برس کیلئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تیل اور گیس کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور نئے ذخائر بھی دریافت کیے جا رہے ہیں۔

احمد حیات لک نے مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ کوہاٹ کے علاقے براگزئی میں ایکس ون کنویں سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تیل و گیس دریافت ہوئی، جو پاکستان کی مجموعی خام تیل پیداوار کا تقریباً 10 فیصد بنتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.