پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ، بجلی، گیس اور دیگر امور میں صوبے کے ساتھ دانستہ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھ مئی کو صوبے بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی اور ہڑتال سے ایمرجنسی سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ذاتی معالجین کی نگرانی میں علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی، عمران خان کو اہلخانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی اور غیر قانونی ہے۔