Gas Leakage Web ad 1

جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، حملہ آور ہلاک،7 افراد زخمی

0

جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر ہونے والے ایک ناکام خودکش حملے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اعظم ورسک کے علاقے میں خوارج بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے آرمی پوسٹ کو نشانہ بنانے آئے تھے۔

سعودی عرب کی خطے کی موجودہ صورتحال میں فریقین سے تحمل کی اپیل، پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے ہائی الرٹ دستے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور اور گاڑی کو پوسٹ سے کچھ فاصلے پر ہی نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔ حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔

سکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 30 خوارج ہلاک ہو گئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.