Gas Leakage Web ad 1

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی

0

اجلاس کے دوران لاہور ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلوں سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا، جس میں جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائیکورٹ تبادلے کی منظوری دے دی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا گیا، جہاں کمیشن کے 9 اراکین نے ان کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا۔

باڑہ اکاخیل واقعہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پولیس فائرنگ پر سخت نوٹس، شفاف انکوائری کا حکم

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سندھ ہائیکورٹ تبادلے کی بھی منظوری دی، اور یہ فیصلہ بھی اکثریتی رائے سے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائیکورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا، جبکہ ان کے تبادلے کی مخالفت میں 3 ووٹ سامنے آئے۔

اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کسی بھی جج کے تبادلے سے پہلے انہیں ذاتی طور پر سنا جانا چاہیے۔

انہوں نے کمیشن سے درخواست کی کہ تبادلے کے معاملے پر فیصلہ کرنے سے قبل انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب کمیشن کے رکن جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلوں سے متعلق اپنی سفارش واپس لے لی، جس کے بعد ان کے تبادلوں کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.