اسلام آباد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 25 کلو واٹ اور اس سے کم سولر صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس حاصل کرنے کی شرط ختم کر دی ہے۔

نیپرا کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر اویس لغاری کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا کو اس حوالے سے خط ارسال کیا تھا۔
گرل فرینڈ کی معلومات نکالنا مہنگا پڑ گیا، کینیڈین پولیس افسر کو سزا
ترجمان نے بتایا کہ پاور ڈویژن کی جانب سے 25 کلو واٹ اور اس سے کم سولر صارفین کے لیے نیپرا لائسنس کی شرط ختم کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس کے بعد نیپرا نے اس درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس سے قبل نیپرا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ نیشنل گرڈ سے منسلک تمام لوڈ رکھنے والے سولر صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا، جبکہ اس لائسنس پر ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے فیس بھی ادا کرنا پڑتی۔ اس اعلان سے پہلے نیپرا صرف 25 کلو واٹ سے زیادہ لوڈ کے سولر صارفین کو لائسنس جاری کرتا تھا۔
تاہم اب نیپرا نے اپنے نئے فیصلے میں 25 کلو واٹ اور اس سے کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کر دی ہے۔



