Gas Leakage Web ad 1

مہنگائی کے مسائل پر سنجیدہ، عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے: فضل الرحمان

0

پنجاب کے ضلع لودھراں میں پارٹی امیر میاں محمد کی وفات پر ان کے گھر آمد کے موقع پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات آئینی اور قانونی فیصلہ ہیں، اور اس حوالے سے صوبائی حکومت جو فیصلہ کرے گی اس کے بعد رائے دی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والے حالات نے دنیا میں اضطراب پیدا کر دیا ہے، امریکہ طاقت کے نشے میں خود کو مظلوم ظاہر کرتا ہے، جبکہ مہنگائی کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام نہایت سنجیدہ ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال فی الحال موخر کی گئی ہے، تاہم عوام کے حقوق کی یہ جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، اور کسی ایک ادارے کی بالادستی سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں، جمعیت علمائے اسلام عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، جبکہ صوبوں کی خودمختاری کی بات بھی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان بنیادی طور پر صوبوں کا مسئلہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.