مریم نواز شریف نے عالمی یومِ تخلیق و جدت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کا مقصد ہمیں اپنی سوچ کو وسعت دینے اور نئے خیالات کو اپنانے کے عہد کی یاد دہانی کراتا ہے، کیونکہ انسانی ترقی، مسائل کے حل اور بہتر مستقبل کے لیے تخلیقی سوچ کی اہمیت کو سمجھنا ناگزیر ہے، جبکہ دوسروں کے خیالات کو سننا اور ٹیم ورک کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا جدت کو فروغ دیتا ہے۔
گندم فروخت کی حد کے خاتمے سے چھوٹے آبادگاروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا: شرجیل میمن
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں اور جدت پسند امنگیں معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں ٹیکنالوجی اور جدت کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو بدلنے کے لیے بڑے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں، اور یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں نوجوان ای کامرس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تخلیق صرف پیدائشی صلاحیت نہیں بلکہ ایک عادت ہے جو محنت اور مواقع کے ذریعے پروان چڑھتی ہے، اور حکومت پنجاب اس مقصد کے لیے صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور میں پنجاب کی تاریخ کا پہلا نواز شریف آئی ٹی سٹی قائم کیا جا رہا ہے، جبکہ گوگل کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کے لیے مفت سرٹیفکیشن کورسز کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔ طلبہ کو آئی ٹی ٹیکنالوجیز کی تربیت دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری اداروں میں سمارٹ آئی ٹی سسٹمز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ الیکٹرک بسوں کے اجرا کے ذریعے پنجاب کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، جبکہ لاہور سے راولپنڈی کے درمیان تیز رفتار ٹرین اور نئے لوکل روٹس کے ذریعے سفر کے نظام میں بھی جدت لائی جا رہی ہے۔