وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کا تیل 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
آبنائے ہرمز کن شرائط پر کھولی گئی؟ ایرانی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا
گزشتہ شب وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات جلد از جلد عام شہریوں تک پہنچائے جائیں۔