ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے اور اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اوور انوائسنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور سے متعلق ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اوور انوائسنگ کے معاملے پر قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔
راجپال یادیو نے شاہ رخ خان کی فلم ‘اوم شانتی اوم’ نہ کرنیکی وجہ بتادی
وزیراعظم نے کہا کہ 2017 سے 2022 کے دوران اوور انوائسنگ کا یہ مکروہ عمل جاری رہا، جبکہ متعلقہ ادارے اپنے فرائض سے مسلسل غفلت برتتے رہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کو تیز کیا جائے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم قوم کی امانت ہے اور اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مستقبل میں جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو ایک فعال ادارہ بنانے کی بھی ہدایت کی۔