Gas Leakage Web ad 1

کینیڈا: یونیورسٹی کا 60 ویں سالگرہ پر انوکھا جشن

0

کینیڈا میں ایک یونیورسٹی نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر 682 افراد کو ڈائنوسار کے لباس میں اکٹھا کر کے انوکھے انداز میں جشن مناتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

Gas Leakage Web ad 2

یونیورسٹی آف کیلگری، جو البرٹا میں واقع ہے اور جس کی اسپورٹس ٹیمیں “ڈائنوز” کے نام سے جانی جاتی ہیں، نے ٹیلر فیملی ڈیجیٹل لائبریری کے باہر یہ تقریب منعقد کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیساکھی کے موقع پر ہندو اورسکھ برادری کو مبارکباد

اس موقع پر 682 افراد نے ڈائنوسار کا لباس پہن کر سب سے بڑے مجمعے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، جس کی تصدیق موقع پر موجود گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار نے کی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے کوکس سائنس سینٹر اینڈ ایکویریم کے پاس تھا، جہاں 468 افراد نے ڈائنوسار کے لباس میں اکٹھا ہو کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.