سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور وہ سمندر کی تہہ میں جا چکی ہے، جبکہ ایران کے 158 یونٹس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے لیے جاسوسی میں ملوث 3 افراد گرفتار
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ایران کے چند چھوٹے جہازوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا کیونکہ ان کے فاسٹ اٹیک شپس سے زیادہ خطرہ لاحق نہیں تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسی طرز پر کارروائیاں سمندر میں منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں کے خلاف بھی کی جاتی ہیں، جو تیز اور انتہائی سخت نوعیت کی ہوتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سمندری راستوں کے ذریعے امریکا میں آنے والی 98.2 فیصد منشیات کو روک دیا گیا ہے۔