Gas Leakage Web ad 1

محکمہ صحت کا ایم ڈی کیٹ کے تھریش ہولڈ میں 3 فیصد کمی پر صدر پاکستان، پی ایم ڈی سی کو مراسلہ

0

مراسلے میں پی ایم ڈی سی کے 8 اپریل 2026 کے نوٹیفکیشن نمبر PF-1-C/2026/Council/Notification/1108 کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ایم ڈی سی کی جانب سے ایم ڈی کیٹ تھریش ہولڈ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے بالترتیب 3 فیصد کمی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن پر صوبائی داخلہ کمیٹی نے 13 اپریل 2026 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں غور کیا۔

اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے: خواجہ آصف

محکمہ کے مراسلے کے مطابق صوبائی داخلہ کمیٹی (PAC) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے میرٹ فیصد میں کمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اقدام بنیادی طور پر تعلیمی سال 2025-26 کے لیے نجی شعبے کی خالی نشستوں کو پُر کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ اس سے قبل 2025 میں ایم ڈی کیٹ تھریش ہولڈ میں 5 فیصد کمی کی تجویز پر بھی سنجیدہ تحفظات ظاہر کیے گئے تھے، جو پی ایم ڈی سی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں کے لیے پیش کی تھی۔ تاہم اس وقت صوبائی داخلہ کمیٹی نے اس سے اتفاق نہیں کیا تھا اور اس بارے میں پی ایم ڈی سی کو خط نمبر SO(ME-II)2-1/2023 مورخہ 14 مئی 2025 کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کمیٹی نے داخلہ دینے والی یونیورسٹی، یو ایچ ایس، کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پنجاب میں 47,721 امیدوار ایم ڈی کیٹ میں شریک ہوئے، جن میں سے 39,648 امیدوار ایم بی بی ایس کے لیے 55 فیصد تھریش ہولڈ پر پورا اترے، جبکہ 42,048 امیدوار بی ڈی ایس کے لیے 50 فیصد تھریش ہولڈ پر پورا اترے۔

تاہم صرف 7,987 امیدواروں نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے درخواست دی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اہل امیدواروں کی بڑی تعداد موجود ہے، اس لیے ایم ڈی کیٹ تھریش ہولڈ میں نرمی کی کوئی واضح ضرورت نہیں ہے۔

کمیٹی کے مطابق نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی زیادہ فیسیں بھی ایک اہم وجہ ہیں، جو اہل امیدواروں کو نجی شعبے میں داخلہ لینے سے روکتی ہیں۔

محکمہ صحت نے اپنے مراسلے میں مزید لکھا کہ چونکہ یہ معاملہ تعلیمی نوعیت کا ہے، اس لیے اسے اکیڈمک بورڈ میں زیرِ غور لایا جانا چاہیے تھا اور بعد ازاں مکمل کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جانا چاہیے تھا، تاہم اس معاملے میں ایسا نہیں کیا گیا۔

مزید برآں مراسلے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مذکورہ نکات کے پیش نظر صوبائی داخلہ کمیٹی کا متفقہ مؤقف ہے کہ ملک میں طبی تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایم ڈی کیٹ تھریش ہولڈ میں کمی کرنا مناسب نہیں ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.