Gas Leakage Web ad 1

آرٹمس 2 مشن کے چار وں خلاباز جنوبی کیلی فورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں اترگئے

0

آرٹیمس 2 مشن کے چاروں خلاباز جنوبی کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں بحفاظت اتر گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

خلابازوں نے 10 روزہ مشن کے دوران تقریباً 6 لاکھ 85 ہزار میل کا سفر طے کرتے ہوئے چاند کے گرد چکر لگایا اور پھر کامیابی کے ساتھ زمین پر واپسی اختیار کی۔

پاکستان اور سعودی عرب کا اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

یہ مشن انسانوں کو تقریباً 50 سال بعد ایک بار پھر چاند کے قریب لے گیا، اور دسمبر 1972 کے بعد یہ پہلی مرتبہ تھا کہ خلاباز زمین کے نچلے مدار سے باہر نکل کر چاند کے مدار تک پہنچے۔

مشن کے کمانڈر رِیڈ وائزمین (Reid Wiseman) نے واپسی کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور انہوں نے اس سفر کو ایک یادگار تجربہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ آرٹیمس 2 مشن کے دوران اورین اسپیس کرافٹ میں سوار چاروں خلابازوں نے اپریل 1970 کے اپولو 13 مشن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جس میں خلا بازوں نے 2 لاکھ 48 ہزار 655 میل کا فاصلہ طے کیا تھا۔ اس مشن کے دوران خلابازوں نے چاند کے اس حصے کا بھی مشاہدہ کیا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔

خلابازوں نے مجموعی طور پر 2 لاکھ 52 ہزار میل سے زائد کا فاصلہ طے کیا، جبکہ 6 اپریل کو اورین اسپیس کرافٹ نے چاند کے مدار میں تقریباً 6 گھنٹے تک پرواز بھی کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.