Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد مذاکرات کیلئے مضبوط ٹیم بھیجی گئی ہے، ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اسلام آباد میں ملاقاتیں کریں گے۔

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات، میز پر کیا کچھ ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل طور پر کھل جائے گی، اور ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہونا چاہیے، جبکہ ان کے مطابق اگر اس حوالے سے ڈیل طے پاتی ہے تو یہ امریکا کے لیے بھی بہتر ہوگی۔

دوسری جانب امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اسلام آباد کے لیے روانگی اختیار کر لی ہے۔

اسلام آباد مذاکرات کے لیے امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.