ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر میں لاکھوں افراد نے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای، اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور میناب اسکول کے بچوں کے چہلم کے موقع پر ریلیاں نکالیں۔
میڈیکل غفلت سے خاتون کی ہلاکت، نجی ہسپتال کو دو کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
ایرانی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح شروع ہونے والی مرکزی ریلی جمہوری اسکوائر سے اس مقام تک نکالی گئی جہاں آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے مختلف شہروں اور اضلاع میں بھی اسی نوعیت کی ریلیاں اور اجتماعات منعقد کیے گئے، جن میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی سید علی خامنہ ای کے چہلم کے جلوس میں شریک ہوئے، جہاں وہ عوام میں گھل مل گئے اور شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔
واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے پہلے روز اپنے چند اہل خانہ سمیت شہید ہوئے تھے۔
ان کے ہمراہ ایران کے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور مشیران بھی شہید ہوئے تھے، جن میں میجر جنرل عبدالرحیم موسوی، ریئر ایڈمرل علی شمخانی اور میجر جنرل محمد پاکپور شامل تھے۔