سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پاکستان کو ایران اسرائیل جنگ کے اثرات کا طویل عرصے تک سامنا کرنا پڑےگا: خواجہ آصف
صوبائی وزیر کے مطابق کراچی کے علاوہ سکھر، کشمور، گھوٹکی، جامشورو، شکارپور اور لاڑکانہ میں بھی بارشوں کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اپریل کو بارشوں کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے پیش نظر حساس تنصیبات اور فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں کی پیشگوئی کے باعث حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں اور ریسکیو سروسز کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے، اور کسانوں کو موسمی حالات کے مطابق حکومتی رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔