اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت، یعنی پیٹرول کی لاگت میں فی لیٹر 13 روپے 58 پیسے کی کمی ہوئی ہے، تاہم حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت یکمشت 137 روپے 24 پیسے بڑھا دی تھی، جس کے بعد وزیراعظم کے اعلان کے مطابق 80 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔
آبنائے ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ایران پر امریکی و اسرائیلی غیر قانونی حملے ہیں: چین
دستاویز کے مطابق پیٹرول کی ایک لیٹر ایکس ریفائنری قیمت، یعنی لاگت، 28 مارچ سے 3 اپریل کے دوران 13 روپے 58 پیسے کم ہوئی۔ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 24 پیسے اضافہ کیا تھا، تاہم وزیراعظم نے آج سے 80 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 378 روپے 41 پیسے ہو گئی۔
وزیراعظم کے اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت فوری طور پر 80 روپے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔
دستاویز کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کے بعد پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 28 مارچ کو 284 روپے 85 پیسے تھی، جو اب 271 روپے 27 پیسے پر آ گئی ہے۔ اس وقت کسٹمز ڈیوٹی شامل کرنے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت یعنی پیٹرول کی لاگت 247 روپے 15 پیسے بنتی ہے۔
مزید برآں، دستاویز کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 14 مارچ سے لے کر اب تک 33 روپے 45 پیسے بڑھ چکی تھی۔