Gas Leakage Web ad 1

فخر زمان کی 2 میچز کی پابندی کے خلاف اپیل، پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی سے رجوع

0

لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق فخر زمان نے اپنی معطلی کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی میں چیلنج کیا ہے، جہاں اس کیس کی سماعت متوقع ہے۔

نوجوانوں کو تکنیکی و فنی تربیت فراہم کر نے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے ، وزیراعظم

یاد رہے کہ فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کے کیس میں دو میچز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ امپائرز نے کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران ان پر گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا تھا۔

تاہم فخر زمان نے میچ ریفری کے سامنے اس الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا اور اب انہوں نے اس فیصلے کے خلاف باقاعدہ اپیل دائر کر دی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.