کراچی میں اس سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد منکی پاکس کی تصدیق ہوئی اور مریض کو سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
زیادہ کوکنگ آئل کا استعمال خطرناک، ماہرین نے حد مقرر کر دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے متاثرہ شخص کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور متاثرہ مریض کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص بیرونِ ملک سے سفر کرکے آیا تھا۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس سال مختلف اسپتالوں میں منکی پاکس کے متعدد مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔