امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایرانی بحریہ کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر بندر عباس میں ایرانی بحریہ کی تنصیبات پر حملے کیے گئے، جن میں پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ڈیل کا وقت گزر رہا ہے، ایران کو دیر ہونے سے پہلے سنجیدہ ہوجانا ہوگا: ٹرمپ
تاہم پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے تاحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ان حملوں میں شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی خراسان میں بھی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 1937 تک پہنچ گئی ہے۔