Gas Leakage Web ad 1

ای سی سی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ کیلئے100 ارب کی منظوری دیدی

ای سی سی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ کیلئے100 ارب کی منظوری دیدی

0

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری فنڈ کے لیے 100 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ رقم ترقیاتی فنڈز سے منتقل کی جائے گی تاکہ عوام کو مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات سے بچایا جا سکے۔ وزیر خزانہ نے ہدایت دی کہ اہم ترقیاتی منصوبے متاثر نہ ہوں۔

واٹس ایپ میں صارفین کیلئے 6 نئے فیچرز متعارف

اجلاس میں گندم خریداری پالیسی 2024-25 پر بھی غور کیا گیا اور نجی شعبے کے ذریعے گندم خریدنے کی منظوری دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 10 لاکھ ٹن تک گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای سی سی نے کہا کہ کسان، مارکیٹ اور معیشت میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے اور ملک میں گندم ذخائر کے حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنائی جائے۔ اجلاس میں بدلتی علاقائی صورتحال کے مطابق فیصلے کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.