Gas Leakage Web ad 1

سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی، فی تولہ کتنے روپے کا ہو گیا؟

0

بین الاقوامی مارکیٹ اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی بین الاقوامی مارکیٹ ااور مقامی سطح پر تاریخ کی سب سے بڑی گراوٹ سامنے آئی ہے۔

پیر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 436 ڈالرز کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی فی اونس قیمت 4250 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس گراوٹ کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔

پاکستان میں فی تولہ سونا ریکارڈ 43600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے کا ہو گیا، جو چار ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت میں 37 ہزار 380 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 83 ہزار 833 روپے کا ہو گیا ہے۔

پیر کے روز چاندی کی قیمت میں بھی 800 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت 6884 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان میں 23 مارچ کے سلسلے میں عام تعطیل ہے، جب کہ عید کا تیسرا روز ہونے کے باعث بیشتر مارکیٹیں بند ہیں۔

عید سے ایک روز قبل ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 8 ہزار روپے سے زائد کمی کے ساتھ 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔

ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس بڑی تبدیلی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر براہِ راست مرتب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.