Gas Leakage Web ad 1

ڈونلڈ ٹرمپ کے حملے موخر کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمت میں بڑی کمی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 10فیصد کمی دیکھنے میں آئی جو کہ 88.34 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ برطانوی کروڈ آئل میں بھی 10 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 101.49 ڈالر پر آ گئی ہے ۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے ’مکمل اور جامع حل‘ کے حوالے سےایران کے ساتھ ’تعمیری بات چیت‘ ہوئی ہے اس لیے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کر دیئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ ’ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر، بلکہ ایران میں تمام حملوں کو پانچ روز کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔‘

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر جاری ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔‘

اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’اس تفصیلی اور تعمیری بات چیت کے انداز اور لہجے کی بنیاد پر جو اس ہفتے بھر جاری رہیں گی، میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر تمام فوجی حملوں کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے، جو جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔‘

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.