سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو صوبہ بھر میں عیدالفطر کی عام تعطیلات ہوں گی، جن کے دوران سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق عید کی چھٹیاں جمعرات 19 مارچ سے ہفتہ 21 مارچ تک ہوں گی، اور اس حوالے سے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کے موقع پر 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق 20 اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔