ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت آجسے شروع کی جائے گی۔
پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں پہلی مرتبہ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں منعقد ہوں گے، جبکہ فیصل آباد اور پشاور کو پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز کی میزبانی دی گئی ہے۔
امریکا آپ کے ساتھ وفادار نہیں اور اسرائیل آپ کا دشمن ہے، علی لاریجانی کا مسلم ممالک کو خط
ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ 250 روپے سے شروع ہوگا، فیصل آباد میں 300 روپے سے جبکہ ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ کی ابتدائی قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔
شائقین ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹس خرید سکیں گے، جبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور پنڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے لیے فیملی انکلوژر مختص کیا گیا ہے۔
وی آئی پی فیملی زون کے ٹکٹس 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کارپوریٹ باکسز بھی دستیاب ہوں گے اور تمام اسٹیڈیمز میں مختلف گیلریوں کے ٹکٹس بھی فروخت کے لیے رکھے جائیں گے۔
فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت ایک نئے دور کی شروعات ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ ٹکٹس کی قیمتیں کم رکھی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین اسٹیڈیم آ کر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔