Gas Leakage Web ad 1

امریکا کا ایران کے اسکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ

امریکا کا ایران کے اسکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ

0

ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ واشنگٹن، سارہ یاگر نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران میں اسکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق امریکی فوج کی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہری آبادی، خصوصاً بچوں سے بھرے اسکول کو نقصان پہنچنا جنگی قوانین کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ سارہ یاگر نے کہا کہ چاہے یہ حملہ جان بوجھ کر نہ کیا گیا ہو، اسے محض غلطی قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Gas Leakage Web ad 2

تھرپارکر: لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ امریکی فوج پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرے، جو اس واقعے میں نہیں کی گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر میزائل حملہ ممکنہ طور پر امریکی فوج کی جانب سے کیا گیا۔ سارہ یاگر نے کہا کہ تنازعات کے دوران شہریوں کی حفاظت کے لیے امریکی فوج میں اصلاحات اور جوابدہی کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسے نقصان دہ واقعات روکے جا سکیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.