Gas Leakage Web ad 1

ایف بی آر کے حساس ڈیٹا کو سائبرحملوں سے محفوظ بنانے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات نافذ

ایف بی آر کے حساس ڈیٹا کو سائبرحملوں سے محفوظ بنانے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات نافذ

0

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنے حساس ڈیٹا کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ ایف بی آر حکام نے ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی تفصیلی تحریری رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

​ پاکستان ہاکی: خاک سے افق تک

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کے انفرااسٹرکچر پر جدید سیکیورٹی کنٹرولز مکمل طور پر فعال ہیں۔ پرال ہیڈ آفس کے ڈیٹا سینٹر میں بھی جدید حفاظتی نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر ہاؤس اور کراچی ڈیٹا سینٹر میں بھی سیکیورٹی نظام کے نفاذ کا عمل جاری ہے۔

ایف بی آر کے مطابق دشمن ممالک سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو روکنے کے لیے جیو فینسنگ کنٹرولز نافذ کر دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کی نگرانی میں نیٹ ورک اور ایپلی کیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے سیکیورٹی سسٹم ہائی الرٹ پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری ضروریات کے مطابق صرف مخصوص انٹرنیٹ بیسڈ ایپلی کیشنز کو رسائی کی اجازت ہے۔ ٹور اور غیر مجاز وی پی این براؤزرز کے ذریعے آنے والی گمنام ٹریفک پر بھی کڑی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ نیٹ ورک کے غلط استعمال اور غیر مجاز رسائی کو روکنے کے لیے سخت سائبرسیکیورٹی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.