ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر شدید تنقید کی ہے۔
اردوان نے کہا کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں اور اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اب خود کہہ رہے ہیں کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد ان کی سب سے بڑی مصیبت کی علامت ہیں۔
محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
ترک صدر نے کہا کہ ان کی توجہ صورتحال کے مزید بگڑنے سے پہلے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر مرکوز ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ کو روکنا چاہیے اس سے قبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے۔ اردوان نے کہا کہ وہ تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔